اپناخون پینے والا نوجوان ہسپتال پہنچ گیا

Dec 28, 2025 | 13:28:PM
اپناخون پینے والا نوجوان ہسپتال پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس میں ایک 17 سالہ نوجوان اپنا ہی خون پی کر ہسپتال پہنچ گیا۔

 نوجوان اس مشکل میں انٹرنیٹ پر ایک کلپ دیکھ کر ہیموگلوبین کی مقدار بڑھانے کی کوشش میں پھنسا۔

ٹیلی گرام چینل پر نشر ہونے والی خبر جس کی بعد ازاں روسی ہیلتھ ماہرین نے تصدیق کی۔

 ماسکو سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر سرنج سے اپنا خون نکالا اور پی لیا۔

 انہوں نے ایسا خون میں آئرن کی مقدار بڑھانے کے لیے کیا۔

کچھ دیر بعد نوجوان کی صحت خراب ہونے لگی، خون کی الٹیاں لگ گئیں اور پھر بخار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ویڈیو: 52 سالہ خاتون پہلی یو ٹیوب آمدنی پر خوشی سےجھوم اٹھیں