ویڈیو: 52 سالہ خاتون پہلی یو ٹیوب آمدنی پر خوشی سےجھوم اٹھیں

Dec 28, 2025 | 11:48:AM
ویڈیو: 52 سالہ خاتون پہلی یو ٹیوب آمدنی پر خوشی سےجھوم اٹھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک 52 سالہ خاتون کی خوشی کے لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنی پہلی یوٹیوب آمدنی مناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

 اس ویڈیو نے لوگوں کو متاثر کیا اور ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے، محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  ویڈیو انسٹاگرام پر انشول پاریک نے شیئر کی، جس میں ان کی والدہ موبائل فون کے ساتھ بیٹھی، جذباتی اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

 پاریک اپنی والدہ سے پوچھتے ہیں، کیا ہوا ممی؟‘ تو وہ فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ 6 ماہ کی محنت کے بعد انہوں نے 52 سال کی عمر میں پہلی بار یوٹیوب سے آمدنی حاصل کی۔

یہ لمحہ نہ صرف مالی کامیابی بلکہ ایک دیرینہ خواب کے پورا ہونے کی علامت بھی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے وائٹ ہاؤس کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا؟

 ویڈیو میں لکھا ہے، خواب دیکھنے کی کوئی عمر نہیں، صرف محنت چاہیے، اور انہوں نے یہ ثابت کر دیا۔

پاریک نے کیپشن میں لکھا، ۔۔۔ میں ایک قابل فخر بیٹی ہوں۔

ویڈیو نے یوٹیوب کریئیٹرز کی توجہ بھی حاصل کی، جنہوں نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون کو مبارکباد دی اور ان کی محنت کو بہت متاثر کن قرار دیا۔

 سوشل میڈیا صارفین نے بھی کمنٹس میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو لوگوں کو حوصلہ دیتی ہے اور دکھاتی ہے کہ نئے آغاز کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی۔