لیسکو نے بلنگ کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا

Dec 28, 2025 | 11:58:AM
 لیسکو نے بلنگ کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپرا)لیسکو نے بجلی صارفین کے لئے بلنگ کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بلنگ کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے جدید تقاضوں سے مزین سمز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ایم ٹو ایم سمز کی خریداری کا عمل شروع کر دیاہے جن کی مدد سے صارفین کے میٹرز کو کنٹرول روم کیساتھ منسلک کر دیا جائیگا۔
ایم ٹو ایم سمز صارفین کے میٹرز اور کنٹرول روم کے درمیان کمیونیکیشن کے لئے کردار ادا کریں گی،کمیونیکیشن کی بنیاد پر بجلی کے میٹرز کی ریڈنگ کو آن لائن لیا جا سکے گا۔

عدم ادائیگی بل پر نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا سسٹم موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا: مصطفی کمال
بلوں کی ادائیگی کرنے پر متعلقہ ایس ڈی او آن لائن بجلی بحال کرنے کے لئے بااختیار ہو گا۔