ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا: مصطفیٰ کمال
وہ مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں،عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر ڈرامہ کیا جارہا ہے،میڈیاسے گفتگو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےکراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران فاروق کو قتل کرکے بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کا تحفہ دیاگیا، بانی ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں،عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بھی ڈرامہ کیا جارہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ بانی کے تکیے کے نیچے سے 5لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے، عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بانی ایم کیو ایم نے ٹک ٹاک شو کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے وائٹ ہاؤس کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا؟
مصطفی کمال نے مزیدکہاکہ عمران فاروق کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، بانی ایم کیو ایم 25 سال سے’’ را‘‘ سے پیسے لے رہے تھے۔