برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف مظاہرہ

Dec 28, 2025 | 10:41:AM
 برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف مظاہرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے  بنگلادیشی حکومت کے حق میں مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہرجمع ہو کر بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ نوجوان طلبہ رہنما عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت ٹکڑے ہوکر بکھرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! موٹر سائیکل پر  بیٹھی  بچی کے  گلے پر ڈور پھر گئی

 مظاہرین کا کہنا تھا مودی حکومت دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی طلبہ تحریک کے ترجمان عثمان ہادی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اور پھر عثمان ہادی کچھ روز سنگاپور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلادیش میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے ہاہر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔