گلے میں ڈور پھرنے سے کمسن بچی زخمی،  ہسپتال منتقل

Dec 28, 2025 | 09:16:AM
گلے میں ڈور پھرنے سے کمسن بچی زخمی،  ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) قصور میں گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی بچی لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق 2 سالہ زینب فاطمہ والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر حادثے کا شکار ہوئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گلے پر ڈور پھرنے سے متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچپن میں لاپتہ ہونے والی بچی 42 سال بعد ڈرامائی انداز میں بازیاب

ملزم سے ڈور اور پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 ڈی ایس پی صدر قصور افضل ڈوگر، ایس ایچ او بی ڈویژن اسلم بھٹی ہسپتال پہنچ گئے۔