نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنیکا عندیہ دیدیا ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 مانیٹرنگ)نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے،اضافہ نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ،نومبر میں پانی سے 33٫21 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلہ سے 16٫26 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔
واضح رہے فرنس آئل 1٫71,ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 0٫29 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔نومبر میں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ،فرنس آئل سے 20 روپے27 پیسے فی یونٹ کی بجلی پیدا کی گئی ۔
خیال رہے نومبر میں گیس 12٫89,ایل این جی سے 14٫25 فیصد بجلی پیدا کی گئی،اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی