پشاور:فلڈ ریلیف نمائشی میچ کھیلنے والے سپر اسٹار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک رحمان)پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو "عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور" میں فلڈ ریلیف کے لیے ایک نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان شاہد آفریدی،وقار یونس،انضمام الحق،یونس خان،شعیب اختر،محمد حفیظ،راشد لطیف سمیت دیگر لیجنڈری کھلاڑی نمائشی میچ میں شرکت کریں گے۔
شرکت کرنے والے سپر اسٹارز کرکٹرز کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے جو کہ درج ذیل ہے۔
* شاہد آفریدی
* بابر اعظم
* یونس خان
* انضمام الحق
* راشد لطیف
* وقار یونس
* اظہر محمود
* سعید اجمل
* شعیب اختر
* محمد حفیظ
* صہیب مقصود
* یاسر شاہ
* عمید آصف
* اظہر علی
* عمران فرحت
* ہمایوں فرحت
* احسان اللہ
* یاسر حمید
* کامران غلام
* عبد الرحمٰن
* محمد عرفان
* معاذ صداقت
* ذوالفقار بابر
* محمد سلمان
میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پشاور زلمی بمقابلہ لیجنڈز الیون ہوگا،ٹکٹ کی قیمت1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس میچ کی تمام آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال پہلی بارBlood Moon کا نظارہ ،7اور8ستمبر2025کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن