رواں سال پہلی بارBlood Moon کا نظارہ ،7اور8ستمبر2025کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن

Aug 28, 2025 | 22:23:PM
 رواں سال پہلی بارBlood Moon کا نظارہ ،7اور8ستمبر2025کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: YouTube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ) رواں سال پہلی بارBlood Moon کا نظارہ ہوسکے گا،7اور8ستمبر2025کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن ہوگا ، چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل میں دکھائی دے گا،گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ اور اُسے Blood Moonکہا جائیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گرہن کا آغاز7ستمبر کو رات 8:28 پر ہوگا،جزوی چاند گرہن7ستمبر 9بجکر27منٹ پر شروع ہوگا،گرہن کا نقطہ عروج رات11بجکر12منٹ پر ہوگا،جزوی چاند گرہن رات12بجکر57منٹ پر ختم ہوگا،چاند گرہن کا مکمل اختتام 8 ستمبر کو رات1بجکر55منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا دورانیہ5گھنٹے27منٹ ہوگا،چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ اور اُسے Blood Moonکہا جائیگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل میں دکھائی دے گا۔چاند گرہن مغربی شمالی امریکا، اور مشرقی جنوبی امریکا میں دکھائی دے گا۔بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان،سعودی عرب میں بھی چاند گرہن نظر آئے گا ۔زمین، چاند اور سورج ایک سیدھ میں آجائیں گے،چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا۔۔برطانوی عورت اور افریقی نوجوان کی دلچسپ ’’لو سٹوری‘‘