وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات،بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات،دونوں اہم شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے،پاکستان دنیا بھر کے لیے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی تنوع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔تمام کمیونٹیز کے درمیان یکساں احترام اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ناظم الامور نٹالی بیکر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہےکہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کے ساتھ مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر مفید گفتگو کی۔ امریکہ پاکستان کی مذہبی اور ثقافتی دولت اور تمام کمیونٹیز کے احترام کو فروغ دینے کے ہمارے مشترکہ عزم کی قدر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ،اسکول میں فائرنگ، دو طلباء ہلاک، حملہ آور کو بھارت سے نفرت