امریکہ،اسکول میں فائرنگ، دو طلباء ہلاک، حملہ آور  کو بھارت سے نفرت

Aug 28, 2025 | 17:23:PM
امریکہ،اسکول میں فائرنگ، دو طلباء ہلاک، حملہ آور  کو بھارت سے نفرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کے شہرمینیپولیس میں ایک اسکول میں اندھادھندفارئرنگ کے نتیجے میں دو طلباء ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔اسکول میں فائرنگ کرنے والے کو بھارت سے نفرت تھی۔اس کے اسلحے پر ’ نیوک انڈیا‘ اور کِل ٹرمپ‘ لکھا تھا۔ایف بی آئی معاملے تحقیقات کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینیپولیس اسکول فائرنرنگ کے واقعے سے دنیا سکتے میں ہے۔بندوق بردار نےاندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 اور 10 سال کی عمر کے دو بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ حملہ آور کی شناخت رابن ویسٹ مین کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق وہ اس چرچ سے منسلک اسکول کا پرانا طالب علم تھا اور 2017 تک یہاں اس نے تعلیم حاصل کی تھی،بعد میں اس نے خود کو ٹرانس جینڈر قرار دیا اور قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر لیاتھا،حملے سے عین قبل حملہ آور کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں اس نے اپنے ہتھیاروں پر لکھے ہوئے کئی نفرت انگیز پیغامات دکھائے۔ چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ ان ہتھیاروں میں سے ایک پر اس نے ’نیوک انڈیا‘ لکھا تھا۔ اس کے علاوہ اس ہتھیار پر ایک غلط روسی جملہ ‘Kill Yourself’ بھی لکھا گیا تھا۔ ویڈیو میں اس نے نہ صرف بھارت بلکہ کئی فرقوں اور لیڈروں کو بھی نشانہ بنایا۔ ’ڈونلڈ ٹرمپ کو ابھی مار ڈالو‘، ‘بچوں کے لیے، ’تمہارا خداکہاں ہے؟’ جیسے جملے ہتھیاروں پر بھی کندہ تھے۔فائرنگ اس وقت ہوئی جب کنڈرگارٹن سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے بچے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر چرچ میں دعا کر رہے تھے۔ مہلوکین میں تین بزرگ بھی شامل ہیں، جو معمول کے مطابق دعائیہ اجتماع میں آئے تھے۔حملے کے بعد پورے امریکہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’انسانیت پر حملہ‘ قرار دیا اور اتوار تک سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پوپ لیو نے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور ’امن اور صبر‘ کی دعا کی۔ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے تصدیق کی کہ ایجنسی حملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے بھی حملہ آور کے ہتھیاروں پر لکھے پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دبئی کی شہزادی کی مراکشی ریپر سے منگنی