سابق شوہر کے ہمراہ بیٹی کی پرورش کے دوران اپنی اناکوقربان کرنا پڑا: سائرہ یوسف
مشترکہ پرورش کرنیوالے والدین کیلئےضروری ہے کہ وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ بیٹی نورے کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔
سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بیٹی نورے کا سوتیلی بہن زہرہ کے ساتھ تعلق اور سابق شوہرشہروز سبزواری کے ہمراہ بیٹی کی پرورش کے بارے میں کھل کر بات کی۔
سائرہ یوسف نے کہا کہ زہرہ ان کے اور نورے کے ساتھ اس لیے نظر آتی ہے کیونکہ وہ نورے کی بہن ہے،وہ اپنی بیٹی نورے کے معاملے میں اپنے بارے میں نہیں سوچتیں اور نہ ہی وہ چاہتی ہیں کہ خود کو بیٹی کے معاملات میں شامل کریں۔
سابق شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ نورے کی پرورش کی ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے سائرہ یوسف نے کہا کہ مشترکہ پرورش کرنے والے والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر صحت مند اور مضبوط ہوں،سابق شوہر کے ہمراہ بیٹی کی پرورش نے انہیں یہ سکھایا کہ اپنی انا کو کیسے کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرکسی دوسرے ملک میں ہوتیں تو جرمانہ ادا کرنا پڑتا:بائیک ویڈیو پر نادیہ حسین کا ردعمل
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نورے ہےجبکہ 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی اور ان سے بھی ان کی ایک بیٹی زہرہ ہے۔
طلاق کے بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری بیٹی نورے کی پرورش مل کر کر رہے ہیں۔