ہانیہ عامرکسی دوسرے ملک میں ہوتیں تو جرمانہ ادا کرنا پڑتا:بائیک ویڈیو پر نادیہ حسین کا ردعمل

گلوکار حسن رحیم اور ان کی اہلیہ خوش ہیں تو دوسروں کو ان کی خوشیوں میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں

Aug 28, 2025 | 12:38:PM
 ہانیہ عامرکسی دوسرے ملک میں ہوتیں تو جرمانہ ادا کرنا پڑتا:بائیک ویڈیو پر نادیہ حسین کا ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل، میزبان اور اداکارہ نادیہ حسین نےہانیہ عامرکی بائیک ویڈیوپرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ  ہانیہ عامر کی بائیک ویڈیو نوجوانوں کے لیے غلط پیغام تھا اور بیرونِ ملک ایسا کرنے پر انہیں جرمانہ دینا پڑتا۔
نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

بارش کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ جب بارش شروع ہوتی ہے تو خوشی محسوس ہوتی ہے، لیکن جب اسی بارش کی وجہ سے شہر اور ملک میں تباہی دیکھنے کو ملتی ہے تو خوشی افسوس میں بدل جاتی ہے۔
گلوکار حسن رحیم کی شادی پر ہونے والی تنقید پر نادیہ حسین نے کہا کہ حسن اور ان کی اہلیہ خوش ہیں تو دوسروں کو ان کی خوشیوں میں مداخلت یا انہیں خراب کرنے کا کوئی حق نہیں،حسن رحیم نے ایک نامور شخصیت ہونے کے باوجود فربہ جسم والی لڑکی سے شادی کرکے یہ ثابت کیا کہ محبت میں ظاہری شخصیت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،کچھ تصاویر کے زاویے کی وجہ سے وہ فربہ دکھائی دیتی ہیں ورنہ وہ بہت پیاری ہیں۔

کزنز کے درمیان شادی کے معاملے پر نادیہ حسین نے کہاکہ اس میں کوئی برائی نہیں، لیکن نسل در نسل ایسا کرنا جینیاتی مسائل پیدا کرسکتا ہے، جس کا اثر اولاد پر پڑتا ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی بائیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ ایک مشہور شخصیت ہونے کے ناطے ہانیہ عامر کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر وہ کسی دوسرے ملک میں ایسا کرتیں تو انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑتا لیکن پاکستان میں ایسا کوئی قانون لاگو نہیں ہوا،اس قسم کی ویڈیوز نوجوانوں کے لیے غلط پیغام کا ذریعہ بنتی ہیں اور ہمارے ملک میں جہاں پہلے ہی قانون کی پابندی نہ ہونے کے برابر ہے، وہاں یہ رویہ مزید بگاڑ پیدا کرسکتا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں کھڑے ہو کر موٹرسائیکل سواری سے لطف اندوز ہوتے اور بیک گراؤنڈ میوزک پر خوشی سے رقص کرتے ہوئے