توشہ خانہ کیس،سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر

Aug 28, 2023 | 17:32:PM
توشہ خانہ کیس،سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)توشہ خانہ  کیس  سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ، جس کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق 3 رکنی بینچ کیس جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت  کرے گا، جبکہ  جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوںنگے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کیلئے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا ، پی ٹی آئی دور حکومت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان نہ ہوں،خوشخبری آگئی