ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی تعریفو ں کے پل باندھ دیئے 

Aug 28, 2022 | 00:15:AM
بابراعظم ، ویرات کوہلی
کیپشن: بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے میچ سے ایک روز قبل بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری اور بابر کی ملاقات پہلی بار 2019 عالمی کپ کے میچ کے بعد ہوئی تھی۔ تب عماد انہیں میرے پاس لے کر آیا تھا اور کہا تھا کہ اس نے آپ سے بات کرنی ہے۔ ہم بیٹھے اور کرکٹ سے متعلق کافی بات کی۔ پہلے دن سے ہی میں نے بابر اعظم میں کافی احترام دیکھا اور یہ سٹار بننے کے بعد بھی نہیں بدلا اب بھی وہی احترام ہے اس کے اندر، انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلاڑی کے ناطے وہ لمبا سفر طے کرے گا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ کافی باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ مجھے ہمیشہ اس کی بلے بازی دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ وہ ہر فارمیٹ میں رن بنا رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ کرکٹ کے لئے بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں کو ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ:افغانستان نے سری لنکا کوشکست دیدی