ایشیا کپ:افغانستان نے سری لنکا کوشکست دیدی

Aug 27, 2022 | 21:10:PM
افغان بولر ، سری لنکن بلے باز
کیپشن: افغان بولر سری لنکن بلے باز کو آؤٹ کیلءے اپیل کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 106رنز کا ہدف دیا جو افغانستان نے گیارہویں اوور میں ہی صرف دو وکٹوں کے نقصان کے پورا کرلیا ۔ افغان کپتان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائےسری لنکا کے بھانوکا راجاپاکسا نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ۔افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔

جواب میں افغانستان نے 106رنز کا ہدف صرف دووکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،افغانستان کے حضرت  اللہ زازئی 37،رحمت اللہ گرباز 40اور ابراہیم زردان نے 15رنز کی اننگز کھیلی ۔فضل حق فاروقی کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی ایشیاء کپ سے آؤٹ