قاری کی کارستانی۔۔ مدرسے کی طالبہ کو اغوا کرلیا

Aug 28, 2021 | 14:17:PM
قاری کی کارستانی۔۔ مدرسے کی طالبہ کو اغوا کرلیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب میں دیگر جرائم کی طرح اغوا کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں، لاہور کے علاقے سول لائنز میں 19 سالہ مدرسے کی طالبہ اغوا، مغویہ کو مدرسے کا قاری  ورغلا کر ساتھ لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ڈکیتی، قتل، چوری، زیادتی سمیت اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سکول جانے والی بچی ہو یا خواتین سب کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا۔ لاہور کے علاقے سول لائنز میں 19 سالہ مدرسے کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ کو مدرسے کے قاری نے ورغلا کر اغوا کیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف   ٹک ٹاک سٹار کو بھتیجے نے گولی مار دی
 دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ 19سالہ مدرسے کی طالبہ کواغوا کرنیوالا قاری تجمل گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: شناخت پریڈ ۔ٹک ٹاکر عائشہ کا جیل جانے سے انکار۔اہم بات سامنے آگئی