معروف   ٹک ٹاک سٹار کو بھتیجے نے گولی مار دی

Aug 28, 2021 | 14:02:PM
معروف   ٹک ٹاک سٹار کو بھتیجے نے گولی مار دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف  ٹک ٹاک سٹار وفا حسین کو بھتیجے نے گولی ماردی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف  ٹک ٹاکر وفا حسین کو ان کے بھتیجے نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ یہ واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں پیش آیا۔ گولی لگنے کے بعد وفا حسین کی حالت نازک  بتائی جا رہی ہے۔

طیبہ المعروف وفا حسین کا تعلق  کوٹلی  آزاد کشمیر سے ہے جو برطانیہ میں مقیم  ہیں، کو اس کے بھتیجے اورنگزیب نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وفا نے اس کے پرس سے 20 ہزار چوری کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

ملزم کو آزاد کشمیر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شناخت پریڈ ۔ٹک ٹاکر عائشہ کا جیل جانے سے انکار۔اہم بات سامنے آگئی