لاہور تباہی سے بچ گیا۔۔ 3 دہشت گرد گرفتار

Aug 28, 2021 | 11:08:AM
لاہور تباہی سے بچ گیا۔۔ 3 دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے  3مبینہ دہشتگرد وں کو گرفتارکرلیا، ملزموں سے  آئی ای ڈی،دستی بم اور اسلحہ برآمد ۔

 تفصیلات کے مطابق  ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں  کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزموں   کاہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔سی ٹی ڈی نے رواں ماہ بھی لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے3مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ترجمان سی ٹی  ڈی کاکہناتھا کہ ملزموں کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی  سے ہے جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔ ملزموں کے قبضہ سےخود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔دہشتگردوں کیخلاف  تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں3 افراد کا خاتون کو رکشہ سے اتار کر تشدد۔۔ کپڑے پھاڑ دیئے