3 افراد کا خاتون کو رکشہ سے اتار کر تشدد۔۔ کپڑے پھاڑ دیئے

Aug 28, 2021 | 10:59:AM
3 افراد کا خاتون کو رکشہ سے اتار کر تشدد۔۔ کپڑے پھاڑ دیئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حافظ آبادمیں خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔3 افراد نے خاتون کو رکشہ سے اُتار کر بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ کر  برہنہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  عاصمہ بی بی بازار  سےسودا سلف لینے آئی کہ 3 ملزموں نے زبردستی رکشہ سے اتار کر حملہ کردیا، ملزموں کے تشدد سے خاتون کے پاؤں پر موچ اور دیگر حصوں پر شدید زخم آئے،ملزم جاتے ہوئے  خاتون سے ہزاروں روپے نقدی اورطلائی چین چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ کر سکی۔ صرف مقدمہ درج کرکے خاتون کو ٹرخا دیا۔ متاثرہ خاتون عاصمہ بی بی کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف اور تحفظ فراہم کریں۔

خیال رہے کہ حافظ آباد میں ایک ہفتے کے دوران خواتین سے چھیڑ چھاڑ، جنسی زیادتی اور تشدد کے 5 واقعات ہو چکے ہیں جس کی وجہ شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات۔۔منشا بم کابھتیجا گرفتار