ایرانی چاہتے ہیں ہم جتنا جلد ممکن ہو آبنائے ہرمز کو کھولیں؛ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ وہ تباہی کی حالت میں ہیں، ایرانی چاہتے ہیں کہ ہم جتنا جلد ممکن ہو آبنائے ہرمز کو کھولیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ایران اس وقت بحران کی حالت میں ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قیادت کے معاملات کو سمجھنے اور منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات! سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، اہم خبر آ گئی