تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ججز ٹرانسفر  کی مذمت 

Apr 28, 2026 | 18:52:PM
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ججز ٹرانسفر  کی مذمت 
کیپشن: تحریک تحفظ آئین پاکستان رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی ٹرانسفر  کی مذمت کر دی۔تحریک تحفظ آئین نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دے دیا ۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے طاقت کی تقسیم کے اصول کی خلاف ورزی، ججز کو حکومتی تابع بنانے کی کوشش قرار دیدیا۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ججز ٹرانسفر سے حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے پرانی روش اپنائے گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جبری ٹرانسفر ناقابل قبول ہے ۔ 

اپوزیشن نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مؤقف کو آئین کی روح کے مطابق قرار دے دیا ۔

اپوزیشن نے وکلاء برادری سے غیر آئینی اقدام پر واضح مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ۔اسلام آباد بار اور بار کونسل سے ادارے کی ساکھ بچانے کے لیے آگے آنے کی اپیل  کی۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹیاں ہی چھٹیاں! خوشی کی خبر آ گئی