تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،8افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ۔حادثے میں8افراد ہلاک جبکہ 29کو بچا لیا گیا۔
تیونس نیشنل گارڈ کے مطابق کشتی میں تمام تارکین وطن سوار تھے۔بیشتر کا تعلق افریقی اور دیگر ممالک سے ہے۔ کشتی کو حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا۔
دوسری طرف یمن کے شہر عدن کے ساحل پر بھیڑوں سے لدا ایک بحری جہاز اوورلوڈنگ اور حفاظتی غفلت کے باعث الٹ گیا۔ سینکڑوں بھیڑیں سمندر برد ہو گئیں۔