ہانیہ عامرفلم"سردار جی 3" سے آؤٹ؟سوشل میڈیاپوسٹ نے سوالات اٹھادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکاردلجیت دوسانجھ کی آنےوالی فلم"سردارجی3"کی کاسٹ سے ہانیہ عامرکوکیانکال دیاگیاہے؟بھارتی میڈیا کی پوسٹ سے کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔
خوبرو ہانیہ عامرپاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 18.3 ملین سے زائد فالورز ہیں،ان کی بھارتی پنجابی فلم"سردار جی 3" میں شرکت کی خبر نےان کے مداحوں کو بہت پُرجوش کر دیا تھا،اس فلم کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں مکمل ہوئی ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوا مرکزی کرداروں میں ہیں جبکہ ہانیہ عامر اورناصرچنیوٹی نے بھی اس میں اہم کردارکیے ہیں۔
پہلگام واقعہ کے بعدبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز نے ہانیہ عامر کے تمام سینزفلم سے نکالنے کافیصلہ کرلیاہے اور ان کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کو شامل کیا جائے گالیکن یہ اتناآسان بھی نہیں ہوگاکیونکہ فلم پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں کئی صارفین کاکہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کام کےلیے اپنی خودداری اور قومی وقار کو داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ہانیہ عامر نے بھی یہی غلطی کی۔
یہ بھی پڑھیں:آر جے مہوش اورکرکٹر یوزویندر چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سرگرم
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہاافسوس! پہلگام واقعہ پر مذمت بھی کام نہ آئی۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا"بالی ووڈ اسٹائل انسٹاگرام رِیلز سے کیا حاصل ہوا؟"