آر جے مہوش اورکرکٹر یوزویندر چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سرگرم

Apr 28, 2025 | 12:46:PM
آر جے مہوش اورکرکٹر یوزویندر چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سرگرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف بھارتی آر جے مہوش کی ایک حالیہ ویڈیوکے بعدان کی معروف کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں ایک پھر سرگرم ہوگئیں۔

بھارتی آر جے مہوش کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کی یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔

آر جے مہوش کا نام حال ہی میں کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے،انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہاکہ گورے لڑکے بھی اچھے لگتے ہیں، لیکن سانولے لڑکوں میں ادرک والی چائے جیسی بات ہے، چائے ویسے بھی مزے دار ہوتی ہے، لیکن تھوڑی سی ادرک ہو جائے تو پھر واہ واہ۔

مہوش نے مزید کہاکہ ہماری دادی ایسے لڑکوں کو گندمی رنگ والے نمکین چہرے کہتی تھیں، اب سمجھ آیا،۔ ہم ہندوستانی لڑکیوں کو اپنی چائے اور لڑکوں کا رنگ تھوڑا گہرا ہی پسند آتا ہے، سانولے لڑکوں کو جا کے بتا دو کہ میں objectify نہیں کر رہی، لیکن تم ساڈی دال میں تڑکا ہو۔

 مہوش نے اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجابی میں لکھا"’کالے دے لباس دی شوقینن اے کُڑی، پاس پاس آئے تیرے کالے رنگ توں۔" دلچسپ بات یہ ہے کہ چہل نے بھی آر جے مہوش کی اس پوسٹ کو لائیک کیاہے، جس سے ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ہدایتکار ساجد خان پرایک اوراداکارہ نے سنگین الزام لگادیا

واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی، تاہم فروری 2025 میں دونوں کو باندرہ فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دی،عدالتی فیصلے کے بعد، دونوں کی باقاعدہ طلاق 20 مارچ 2025 کو ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔