معروف ہدایتکار ساجد خان پرایک اوراداکارہ نے سنگین الزام لگادیا

2018 میں سلونی چوپڑا، شرلین چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندنا کریمی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا

Apr 28, 2025 | 12:17:PM
معروف ہدایتکار ساجد خان پرایک اوراداکارہ نے سنگین الزام لگادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلم ساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں تاکہ وہ ان کی "کمفرٹ لیول" کا اندازہ لگا سکیں۔

ایک انٹرویو کے دوران نوینا نے بتایا کہ یہ واقعہ 2004 سے 2006 کے درمیان پیش آیا، جب وہ "گلاڈریگس" مقابلے میں شریک ہوئی تھیں، وہ ساجد خان کی کال پر خوش ہوئیں، لیکن ملاقات ان کے دفتر کے بجائے ذاتی رہائش گاہ پر رکھی گئی، خوش قسمتی سے کوئی ان کے انتظار میں باہر موجود تھا، جس سے انہیں کچھ حد تک اطمینان حاصل ہوا۔

نوینا نے بتایا کہ ساجد خان نے کہاتم نے اسٹیج پر بکنی پہنی تھی، تو یہاں بیٹھنے میں کیا مسئلہ ہے؟ نوینا نے انکار کرتے ہوئے کہااگر آپ کو واقعی بکنی میں دیکھنا ہے تو میں گھر جا کر پہن لیتی ہوں، لیکن یہاں بیٹھ کر ایسا ممکن نہیں،بعد ازاں وہ کسی طرح اس ملاقات سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔

نوینا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ساجد خان نے ایک سال بعد دوبارہ ان سے رابطہ کیا، جب وہ "مسز انڈیا" مقابلے میں شریک تھیں،ساجد خان نے اس طرح دوبارہ ملاقات کی پیشکش کی، گویا وہ پچھلا واقعہ بھول چکے ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے مقبوضہ کشمیرنہ جانے کی وجہ بتادی

یاد رہے کہ ہدایتکار ساجد خان اس سے قبل بھی #MeToo مہم کے دوران متعدد خواتین کی جانب سے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں، 2018 میں اداکارہ سلونی چوپڑا، شرلین چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندنا کریمی سمیت انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تقریباً 9 خواتین نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائدکیاتھا۔