چلتی ٹرین سے 3 لڑکیوں کی چھلانگ لگانے کی ویڈیووائرل

Apr 28, 2022 | 22:17:PM
بھارت، تین لڑکیوں، چلتی ٹرین، چھلانگ لگا دی
کیپشن: چلتی ٹرین سے لڑکی گر پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پڑوسی ملک بھارت میں تین لڑکیوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے جوکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہوم گارڈ ایک لڑکی کو بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے جو چلتی ٹرین سے اترتے وقت پلیٹ فارم پر ٹھوکر کھاکر گِرگئی۔جب الطاف شیخ نامی ہوم گارڈ لڑکی کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا تو دوسری دو لڑکیوں نے دوسری بوگی سے چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگادی اور وہ پلیٹ فارم پر گِر گئیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوفزدہ تھے۔ بہت سے لوگ یہ نہیں جان سکے کہ باقی دو لڑکیوں نے چلتی ٹرین سے کیوں چھلانگ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے