آئی فون 18 پرو بالکل مفت! زبردست پیشکش نے سب کو حیران کر دیا

Sep 27, 2026 | 12:02:PM
آئی فون 18 پرو بالکل مفت! زبردست پیشکش نے سب کو حیران کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی-موبائل نے امریکا میں صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی پیشکش متعارف کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ایکسپیرئنس بِیانڈ پلان اختیار کرنا ہوگا ،  نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی-موبائل پر منتقل کر کے اس آفر کے اہل ہوسکتے ہیں جبکہ موجودہ صارفین کسی بھی حالت میں موجود اہل فون کو ٹریڈ اِن کرکے بھی آئی فون 18 پرو حاصل کرسکتے ہیں۔

آفر کے تحت فون کی مکمل رعایت 36 ماہانہ کریڈٹس کی صورت میں دی جائے گی ،  اس کا مطلب ہے کہ صارف کو تین سال تک ٹی-موبائل کے متعلقہ پلان پر برقرار رہنا ہوگا تاکہ تمام کریڈٹس حاصل کیے جاسکیں۔

تاہم فون کی مکمل قیمت پر مقامی سیلز ٹیکس پیشگی ادا کرنا ہوگا جبکہ ہر لائن کے لیے 35 ڈالر ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ پیشکش صرف امریکی صارفین کے لیے ہے اور دیگر ممالک میں اس آفر کی دستیابی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے خوشی کی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی

ایپل نے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈیو بھی متعارف کرا دیا ، نئے فونز میں بہتر کیمرہ، طاقتور اے 20 پرو چپ، زیادہ بیٹری ٹائمنگ اور جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

ایپل کمپنی کے مطابق آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں ایپل کی نئی اے 20 پرو چپ استعمال کی گئی ہے، جو 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے ،  چپ میں نئے نیورل ایکسیلیریٹرز اور ڈوئل 16 کور نیورل انجن شاملاپی ہیں، جو آن ڈیوائس اے آئی اور دیگر پیچیدہ کاموں کے لیے کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔

آئی فون ڈیو کی امریکی قیمت 1,999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور یہ 256 جی بی، 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ ایپل کے مطابق آئی فون ڈیو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ اس کی فروخت 23 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگی۔