ایشیا کپ فائنل ؛مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی میٹنگ ختم ، ٹارگٹ بتا دیئے گئے

Sep 27, 2025 | 23:01:PM
ایشیا کپ فائنل ؛مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی میٹنگ ختم ، ٹارگٹ بتا دیئے گئے
کیپشن: پاکستانی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کے حوالے سے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی میٹنگ ختم ہو گئی، کھلاڑیوں کو ٹارگٹ بتا دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فائنل کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا وننگ کامبی نیشن پر اعتماد برقرارہے۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی میٹنگ  میں کھلاڑیوں کو ٹارگٹ بتا دیئے گئے،صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کو شروع سے جارحانہ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ اور کپتان نے شاہین شاہ آفریدی سے امیدیں وابستہ کرلیں،ہیڈکوچ نے شاہین آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے اوور میں وکٹ لیں گے، بہت امیدیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ،علی امین گنڈاپور اور علی محمد خان کیساتھ انہونی ہوگئی،پنڈال سے بڑی خبر آ گئی