پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ، کارکنوں کا وزیراعلیٰ کےپی کا خطاب سننے سے انکار

Sep 27, 2025 | 21:03:PM
پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ، کارکنوں کا وزیراعلیٰ کےپی کا خطاب سننے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور میں ہونے والے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج کیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، انھوں نے علی امین گنڈاپور کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔

احتجاج کرنے والے کارکنان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف نعرے لگائے اور بوتلیں بھی پھینکی، کارکنان کے ’’نہیں نہیں‘‘ کے نعرے کے بعد علی امین گنڈاپور کو خطاب چھوڑنا پڑ گیا۔

علی امین گنڈاپور نے مائیک چھوڑا تو علی محمد خان نے خطاب شروع کردیا، احتجاجی کارکنان نے علی محمد خان کےخلاف بھی نعرے لگائے، جوتے دکھانا شروع کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:جواد احمد صادق و امین قرار، بڑے ادارے نے گلوکار سے معافی مانگ لی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: