شہباز شریف ہتک عزت کیس: آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب

Sep 27, 2025 | 10:51:AM
شہباز شریف ہتک عزت کیس: آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عدالت  نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈی ویلیئرز  کا بھی جہاز گرانے کا اشارہ، بھارتی  سیخ پا،ویڈیو  وائرل

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آج ان کے دیگر گواہ موجود نہیں ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔