گرفتاری کیخلاف پٹیشن، شیخ رشید احمد نے پولیس افسران کو معاف کر دیا

Oct 27, 2023 | 10:37:AM
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن نمٹا دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا  اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ اُنہوں نے   پولیس افسران کو  فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن نمٹا دی۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر سماعت کی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ سی پی او راولپنڈی اور دیگر پولیس افسران میرے ملزم ہیں اور میری گرفتاری میں ان کے چہرے شامل ہیں لیکن میں فی سبیل اللہ اُنہیں معاف کرتا ہوں۔ شیخ رشید احمد کے بیان پر عدالت نے اُن کی گرفتاری کے خلاف دائر پٹیشن نمٹا دی۔

بعدازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پرسماعت ہوئی اور اس حوالے سے پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سارا کام راولپنڈی پولیس نے کیا ہے، انہوں نے نابالغ بچوں کو بھی معاف نہیں کیا، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا لیکن بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکا کا ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے ملازمین خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 30 تاریخ کو لال حویلی کا اہم کیس ہے، اس دن میں تفصیلی آپ سے بات کروں گا، ’ میں نے اللہ کی رضا کے لئے ان سب کو معاف کر دیا ہے ‘۔