ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ 2 نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا کہا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اضافی تعیناتی کا مقصد دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ،2 اہلکار زخمی، واقعہ دہشتگردی ہے:ٹرمپ