فٹبال ورلڈ کپ: فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

Nov 27, 2022 | 12:47:PM
فٹبال ورلڈ کپ: فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی۔ فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔

انہوں نے پہلا گول 61 ویں اور دوسرا گول 86 ویں منٹ میں کیا۔ ڈنمارک کا واحد گول اینڈریس کریسٹنسین نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

فرانس نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ فرانس کا آخری گروپ میچ تیونس سے 30 نومبر کو ہے۔