ڈیفنس سے لاکھوں کی گھڑیاں چوری کرنے والا شخص گرفتار

Nov 27, 2022 | 12:30:PM
ڈیفنس سے لاکھوں کی گھڑیاں چوری کرنے والا شخص گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس نے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں چھین کر فرار ہونے والے ملزم اظہر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے ڈیفنس میں واقع گھڑیوں کی ایک دکان سے آن لائن گھڑیاں خریدیں، دکان کا ڈلیوری بوائے ملزم کی پسند کی ہوئی گھڑیوں کو لے کر ملزم کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچا، ملزم نے ڈلیوری بوائے سے گھڑیاں چھینی اور فرار ہوگیا۔

دکان کے مالک نے تھانہ ڈیفنس میں واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی ہوئی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اسی نوعیت کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔