عیدالاضحیٰ کے پہلے روز سگیاں مویشی منڈی میں خریداروں کا رش، قیمتوں میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ)عیدالاضحیٰ کے پہلے روز سگیاں مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان بھاؤ تاؤ بھی زور و شور سے جاری ہے۔
مویشی منڈی میں اس بار جانوروں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے باعث شہری کم قیمت میں بہتر اور اچھے جانور کی تلاش میں مصروف ہیں۔
بیوپاریوں کے مطابق وہ بیل جو چند روز قبل 4 لاکھ روپے تک فروخت ہو رہا تھا، اب 2 لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اسی طرح 1 لاکھ 30 ہزار روپے تک فروخت ہونے والا بکرا اب 80 سے 85 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باعث اس بار قربانی کے جانور خریدنا نسبتاً آسان ہو گیا ہے جبکہ منڈی میں مختلف نسلوں کے بیل، گائے، بکرے اور اونٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور خوشیوں کو بانٹنے کا پیغام دیتی ہے:احسن اقبال
دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ عید قریب آنے کے باوجود خریدار توقع سے کم ہیں جس کے باعث قیمتوں میں کمی کرنا پڑ رہی ہے۔