شہری آلائشوں سے متعلق1128 ہیلپ لائن پر شکایت کریں: میئر کراچی

May 27, 2026 | 12:13:PM
 شہری آلائشوں سے متعلق1128 ہیلپ لائن پر شکایت کریں: میئر کراچی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کراچی کی انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج ہوتا ہے، پانچ دن تک تمام بلدیاتی ادارے متحرک رہتے ہیں۔

 پولو گراؤنڈ میں نماز عیدالاضحیٰ کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ شہر میں تین پوائنٹس بنائے ہیں جہاں آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے، گزشتہ سال 98ٹن آلائشوں کوٹھکانے لگایا تھا، اس سال اس سے بھی زیادہ کی امید ہے، آلائشوں کو ٹھکانے لگانا سالڈ ویسٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ جہاں سے آلائش نہ اٹھائی جائیں، 1128 ہیلپ لائن پر شکایت کریں۔

 یہ بھی پڑھیں :تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ؟ملازمین کیلئے خوشی کی خبر آگئی

میئر نے مزید کہا کہ فاروق ستار اور علی خورشیدی کی باتوں کا جواب میں دیتا رہتا ہوں،  آج ان کو میری طرف سےعید مبارک، دو کلیجیاں زیادہ کھائیں۔