مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

May 27, 2026 | 09:27:AM
مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں دیرپا امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے دعاگو ہیں۔

 افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور یکجہتی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام، اتحاد و ایثار پر زور 

مسلح افواج کے سربراہان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں نے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔