عمران خان سے کیوں متنفر ہوئی ؟ اداکارہ عفت عمر نے بڑی وجہ بتا دی

May 27, 2022 | 23:05:PM
اداکارہ عفت عمر، تعارف کی محتاج نہیں،
کیپشن: اداکارہ عفت عمر، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ عفت عمر کسی تعارف کی محتاج نہیں ،انہوں نے ماڈلنگ کے بعداداکاری کے شعبے میں بھی خوب نام کمایا ہے اور ان کا شمار شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات میں ہوتا ہے ۔
اداکارہ عفت عمر سوشل میڈیا بھی کافی متحرک ہیں ، ان کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد ہے جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ویڈیوز اور تصاویر کا شدت سے انتظار کرتے رہتے ہیں ، اداکارہ بھی اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
عفت عمر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں ،جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اداکارہ کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتی رہی ہیں اور انہیں ایک جلسے میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عفت عمر کا کہناہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر تھی لیکن انہوں نے جو حرکتیں کی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ اندر سسپنس تو تھا ہی نہیں۔یہ صرف باتیں ہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر