سرفراز بگٹی نے برشور میونسپل کمیٹی کا نوٹیفیکیشن کر دیا، ہسپتال کو ڈی ایچ کیو بنا دیا، جلسہ میں بڑےاعلانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے برشور میونسپل کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن کر دیا، برشور کے ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنا دیا، بنیادی مراکز صحت کو ملک کے بڑے ہسپتالوں سے منسلک کرنے اور تمام سکولوں کو اول درجہ کے سکولوں میں ٹرانسفارم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے برشور کو ضلع کا درجہ ملنے پر ایک عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے جلسہ کے دوران مقامی رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ کو برشور میونسپل کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی دے دیا ۔
سرفراز بگٹی نے کہا برشور ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ نئے بننے والے ضلع کے تمام سکولوں کو فعال کر کے اول درجہ کے بہترین تعلیمی ادارے بنایا جائے گا۔
نئے ضلع کے لیے میرٹ پر ایک قابل ڈپٹی کمشنر کو تعینات کیا گیا ہے ۔
اب ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز یارو میں پیش آنے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت اور ذمہ داروں کو کیفرا کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا، امن وامان کی بہتری کے لیے موجودہ تھانوں سمیت مزید تھانوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کا نئے ضلع برشور کے لیے اعلیٰ درجہ کا انتظامی سٹرکچر کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا اور کہا جلد سے جلد برشور کو بلوچستان کے ترقی یافتہ علاقوں میں شمار کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا صوبے کے تمام اضلاع میں مساوی ترقی جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: انسولین سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
چیف منسٹر سرفراز بگٹی نے کہا، ہمارا کچھ دوستوں سے سیاسی اختلاف ضرور ہے لیکن وہ ہمارے بھائی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی جاتی ہے لیکن میں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا ۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا، پاکستان کے عوام نے چالیس سال تک اپنا پیٹ پال کر افغانوں کا پالا لیکن افغانوں سے جو صلہ ملا وہ افسوس ناک ہے ۔
جلسے میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، قبائلی عمائدین و معتبرین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقامی عوام نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا برشور کو ضلع بنانے پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔