ٹرک نے سکول بچوں سے بھرا رکشہ کچل دیا، طالبہ جاں بحق، متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قصور میں تیز رفتار ٹرک نے سکول بچوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا۔
ٹریفک حادثے میں 20 سالہ طالبہ ممتہ یوسف موقع پر دم توڑ گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور قادر بخش سمیت 11 سالہ نور فاطمہ، 11 سالہ زوہیب، 10 سالہ جمشید، رؤف اور علی حسن شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیااورپولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر کےمفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کرد ی ہے۔