عدالت کا کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

Mar 27, 2023 | 17:55:PM
عدالت کا کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نےکراچی کی 6 یونین کونسلز میں الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ معطل کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا  تھا، جس پر جسٹس سردار اعجازِ اسحاق خان نے احکامات جاری کیے ہیں ، 5یونین کونسلز کراچی ویسٹ جبکہ ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے، 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ، عدالت کو بتایا گیا کہ 6یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونی ہے ، اگر آج گنتی ہو جاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہو جائے گی ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے روک دیا ۔