شہبازشریف نے نوازشریف کا اہم پیغام عوام تک پہنچادیا

Mar 27, 2022 | 14:19:PM
نوازشریف ، پیغام پہنچا دیا
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف کا اہم پیغام عوام تک پہنچادیا۔
مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاونٹ پر شہباز شریف کا ویڈیو پیغام شیئر کیا ۔ ویڈیو میں شہباز شریف نے کہا کہ میں عوام کو اپنے اور آپ کے قائد نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سالہ دور میں مہنگائی بلندترین سطح پر پہنچ گئی یہ ایک اٹل حقیقت ہے ۔ عمران نیازی دور میں بدترین غربت ایک سچ ہے، اس حکومت کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے اور عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں سیاسی پارہ ہائی، قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع