پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے کے ساتھ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی کی شرح 72 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی شرح 66 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم لیوی کی شرح میں اضافہ الگ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے راشد ریاض وقار آئی سی سی ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل