پاکستان کے راشد ریاض وقار آئی سی سی ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
راشد ریاض وقار کو آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر ایمرجنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے، جو ان کے امپائرنگ کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
وہ 28 جون سے ہرارے میں بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔
اس تقرری کے ساتھ راشد ریاض وقار ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے پاکستان کے 34ویں امپائر بن جائیں گے، جو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں :زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی