لاہور؛ مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق

Jun 27, 2026 | 13:54:PM
لاہور؛ مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )لاہورکے علاقے برکی میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق قاری غلام رسول کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ بچہ علی حیدر ہلاک ہوگیا جوبہاولنگر کا رہائشی اورمدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
قاری نے بچے کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر تشدد کا نشانہ بنایاجسےہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبرنہ ہو سکا۔
اہل خانہ کے مطابق 12 سالہ علی حیدر 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سدرہ بی بی کے جرگہ کے حکم پر قتل کیس میں بڑی پیشر فت
پولیس نے بچے کی لاش کو مردہ خانے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیاہے،مقدمہ درج ہوگیاہے لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔