سدرہ بی بی کے جرگہ کے حکم پر قتل کیس میں بڑی پیشر فت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں پولیس نےاے ٹی سی کے حکم پر دہشت گردی کی 2 دفعات شامل کرلیں۔
راولپنڈی میں تھانہ پیر بدائی کے علاقے میں جرگے کے فیصلے پر سدرہ عرب قتل کیس کے مقدمہ میں پولیس نے ضمانت پر رہا ہونے والے 26 ملزمان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیااورشامل تفتیش ہونے کیلئے سمن جاری کر دیئے ہیں۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 27 ملزمان نامزد ہیں جن میں 26 ضمانت پر رہاہوچکے ہیں جبکہ ایک کو اشتہاری قرار دیا گیاہے۔
سدرہ عرب کا معاملہ سپریم کورٹ اور پھر سینٹ میں بھی زیر بحث رہا،26 ملزمان کو پولیس کے جاری کردہ سمن کے مطابق فوری پیش ہو کر شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری ہوا ہے،مقدمے کی تفتیش باقاعدہ طور پر انسپکٹر طارق گوندل کے سپرد کر دی گئی ہے۔
پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت سے رجوع کیاہے۔
واضح رہے کہ واقعہ میں سدرہ عرب کو جرگے کے حکم پر قتل کر کے لاش خفیہ طور پر دفنا دی گئی تھی،میڈیا خبر نشر ہونے میں پر ملزمان گرفتار ہوئے، مقدمہ درج ہوتوا ملزمان نے بعد ازاں ضمانتیں کروا لیں۔
مقدمہ میں 302 دفعہ کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات پہلے شامل نہیں تھی،اب سیون اے ٹی اے سمیت 11 ڈبلیو ڈبلیو کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔