سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔تاہم روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس 2332 پوائنٹس اضافے سے 124379 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 125285 رہی۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 122046 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.67 روپے سے بڑھ کر 283.72 روپے پر بند ہوا۔
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوکر 286.10 روپے،یورو 6 پیسے مہنگا ہوکر 335.45 روپے،برطانوی پاؤنڈ 67 پیسے مہنگا ہوکر 394 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 78.10 روپے اورسعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 76.40 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹر پر 11خواتین سے زیادتی کا الزام، بورڈ میں کھلبلی مچ گئی