افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگرد گرفتار

Jun 27, 2023 | 11:45:AM
 افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ )سی ٹی ڈی حیدرآباد نے دو مختلف کارروائیوں میں افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نےکارروائیاں ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری کیں،سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد اسامہ وٹو کو مٹیاری سے گرفتار کیا ,گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد  کئے گئے۔

دوسری کارروائی ٹنڈو محمد خان میں کی گئی جہاں سے ٹی ٹی پی کا دہشت گرد یاسین گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہیں, گرفتار دہشت گرد سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نےراہیں جدا کر لیں