تربیلا ڈیم:پانی کی مسلسل کمی، 2510 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ

Jun 27, 2021 | 14:16:PM
تربیلا ڈیم:پانی کی مسلسل کمی، 2510 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ
کیپشن: تربیلا ڈیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تربیلا ڈیم میں پانی کی مسلسل کمی کےباعث پانی کا اخراج 11 ہزارفٹ  سے بھی کم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم  کے ٹنل تھری اور فور کے بجلی پیدا کرنے والے پاوریونٹ بند ہیں۔ تربیلا ڈیم سے 2510 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی ہے۔تربیلا انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1436 فٹ ہے ۔پانی کی سطح 1437 ہو تو ٹنل 3 اور 4 میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی سطح 1436 فٹ ہونے کے باعث پاور یونٹ بند ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویلکم شاہنواز دھانی‘ لاڑکانہ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی